• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 60491

    عنوان: معتصم نام کے بارے میں سوال

    سوال: مجھے ایک سوال کا جواب درکار ہے ۔ براہ کرم جلد از جلد جواب ارسال کر کے ممنون فرمائیے ۔ میں نے اپنے بیٹے کا نام معتصم روحان نجم رکھا ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا معتصم نام رکھنا قرآن و سنت، معنی و مفہوم اور تاریخی پس منظر کے حوالے سے نا جائزاور غلط ہے ؟ اور کیا یہ کہنا درست ہے کہ یہ نام رکھنا ایسا ہی ہے جیسا یزید نام رکھنا؟

    جواب نمبر: 60491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 904-905/H=10/1436-U معتصم نام رکھنا قرآنِ کریم حدیث شریف نیز تاریخی لحاظ سے درست وصحیح ہے، قرآن شریف میں ہے ومن یعتصم باللہ فقد ہدي إلی صراطٍ مستقیم․ معتصم نام کے بعض حضرات کا اسلامی تاریخ میں بھی تذکرہ ملتا ہے، یزید نام کے بھی حضراتِ صحابہٴ کرام تابعین عظام محدثین وفقہاء میں گذرے ہیں معلوم نہیں کہنے والوں کا منشأ ومقصد کیا ہے؟ اگر کچھ صاف صاف مذکور ہوتا تو اس کے متعلق کچھ لکھا جاتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند