• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 604841

    عنوان:

    كیا ابنان الحق نام صحیح ہے؟

    سوال:

    میں نے اپنے بڑے بیٹے کا نام ابنان الحق رکھا تھا ، کیا یہ نام صحیح ہے؟ ابن کا معنی بیٹے کا ہے، نعوذبااللہ، ابنان کے معنی دو بیٹے ہوئے، تو اگر الحق آگیا تو نعوذ بااللہ حق کے دو بچے ؟براہ کرم، بتائیں کہ میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 604841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 898-645/D=10/1442

     ”ابنان الحق“ بے معنی لفظ ہوگیا یا اس کے معنی غلط ہوگئے، لہٰذا آپ اپنے بیٹے کا نام بدل دیں۔ ”اکرام الحق“ ، ”اسلام الحق“ وغیرہ رکھ دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند