متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 604669
ہود نام ركھنا كیسا ہے؟
مجھے اپنے بیٹے کا نام ہود رکھنا ہے ، قرآن میں کہیں پر ۔(وقالو کونو ھودًا او نصٰرا تھتدو ) اور کہیں (والیٰ عادٍ اخاھم ھودًا ) اس نام کا ترجمہ اور یہ دونو آیت میں نام میل کھانے مطلب بتا دیجئے ۔ جزاک اللہ خیر
جواب نمبر: 604669
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1031-701/B=10/1442
پہلی آیت میں ”ہود“ کے معنی یہودیوں کے ہیں۔ اور دوسری آیت میں ”ہود“ سے حضرت ہود علیہ السلام پیغمبر اور نبی مراد ہیں جو قوم عاد کی طرف بھیجے گئے تھے۔ تائب ہوکر حق کی طرف لوٹنے والے کو ہَائِدْ بولتے ہیں اس کی جمع ہُود ہے۔ چونکہ پہلا والا ایک پیغمبر کا نام ہے اس نام کے ساتھ اپنے بیٹے کا نام رکھنا باعث خیرو برکت ہے، رکھ سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند