متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 604093
اطہر رحمان نام ركھنا كیسا ہے؟
میرے بچے کا نام اطہر رحمان رکھنا ہے تو یہ نام کیسا ہے ؟ اور اس کے معنی کیا ہے ؟
جواب نمبر: 60409328-May-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 711-621/D=10/1442
اطہر کے معنی: خوب پاکیزہ اخلاق آدمی۔ رحمان کے معنی: نہایت رحم کرنے والا۔
رحمان: اللہ کا صفتی نام ہے اور یہ اللہ کے ساتھ خاص ہے، اس لئے کسی آدمی کا نام صرف رحمان رکھنا درست نہیں ہے؛ البتہ ”اطہر رحمان“ نام رکھنا درست ہے۔ اطہر رحمان کے معنی: رحمان (اللہ) کا پاکیزہ اخلاق بندہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے لڑکے کا نام عاقب اعجاز ہے اور اس کی تاریخ پیدائش جمعہ 24/اکتوبر 1997ہے۔ کیا اس کے لیے عاقب نام بہتر ہے اور عاقب کا کیا معنی ہے؟
6042 مناظرہمارے ناموں سے ملتے جلتے نام بتائیں
4388 مناظرمجھے لفظ ارحم کا معنی بتائیں۔ کیا میں اپنے لڑکے کا نام رکھ سکتا ہوں؟
13460 مناظر