• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 604055

    عنوان:

    محمد حاشر نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    میں اپنے بیٹے کا نام محمد فیضان یا محمد حاشر رکھنا چاہتا ہوں۔ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں کہ کونسا نام زیادہ موزوں اور بہتر ہے ۔

    جواب نمبر: 604055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:674-527/N=8/1442

     ” حاشر“ تو حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا وصفی نام ہے، یعنی: وہ ذات جو قیامت کے دن سب سے پہلے قبر سے اٹھے گی ( مشکوة المصابیح ومرقاة المفاتیح) اور فیضان کے معنی ہیں: کسی چیز کا پہنچنا، مثلاً اللہ تعالی کی رحمت کا پہنچنا اور فیضان کے ساتھ بھی آپ نے لفظ ”محمد“ لگایا ہے، جو حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا نام مبارک ہے، پس ”محمد حاشر“ اور ”محمد فیضان“ دونوں نام اچھے ہیں، آپ دونوں میں سے جو نام چاہیں ، رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند