• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603927

    عنوان:

    ان تینوں میں كونسا نام بہتر ہے: مِنہا‏، مَنہا‏، مہ نور؟

    سوال:

    میں نے اپنی بیٹی کے نام کے لیے تین نام چنے ہیں، ان ناموں کے معنی بتائیں ، نیز بتائیں کہ ان میں سے کونسا نام زیادہ بہترہے؟(۱) منہا (Minha) ، (۲) منہا (Manha)،(۳) مہ نور (Mahnoor)۔

    جواب نمبر: 603927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 634-520/M=07/1442

     اگر انہی تین ناموں سے تجویز کرنا چاہتے ہیں تو نمبر (۳) (مہ نور) نام رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اچھا یہ ہے کہ ازواج مطہرات یا دیگر صحابیات کے نام پر کوئی نام منتخب کرلیں مثلاً میمونہ ، حفصہ، خنساء وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند