• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603320

    عنوان:

    دوكان یا كاروبار كا بطور بركت زمزم نام ركھنا؟

    سوال:

    بعد از سلام کیا رائے رکھتے ہیں حضرات علمائے کرام کیا زم زم نام بطور تجارتی نشان کے رکھا جاسکتا ہے ؟ پاک وہند کے اکثر مسلمان تاجر حضرات برکت وعقیدت کی نیت سے اپنے کاروبار کے نام مقدس مقامات کے نام پر رکھتے ہیں جیسا کہ مدینہ بریانی، زم زم کریم، مکہ کولا، زم زم واٹر، جام زم زم، مدینہ کوچز وغیرہ وغیرہ۔ علمائے حق کی راہنمائی درکار تھی کہ ان ناموں کا استعمال تجارتی مقاصد کی نیت سے کیا جاسکتا ہے ؟ جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین

    جواب نمبر: 603320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:640-761/L=10/1442

     زمزم وغیرہ دیگر مقامات مقدسہ کے ناموں سے حصول برکت کیلیے اپنی کاروباری اشیاء کے نام رکھنے کی گنجائش ہے؛تاہم محض تجارتی مقاصد کی نیت سے ان ناموں کا استعمال مناسب نہیں ۔ (مستفاد از فتاوی محمودیہ: ۱۹/۳۸۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند