متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 603243
عارش نام ركھنا كیسا ہے؟
عارش (Aarish) نام کیسا ہے ؟ اور اس کے معنی کیا ہے ؟
جواب نمبر: 603243
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 548-454/M=07/1442
”عارش“ کے معنی ہیں: جانوروں کا باڑا بنانے والا، ٹٹی (چھپر وغیرہ) بنانے والا، حیران۔ (القاموس الوحید مادہ عرش) نام رکھنے کے اعتبار سے معنویت نہیں، آپ کے مسایل اور ان کا حل (جلد 8) میں حضرت مولانا یوسف صاحب لدھیانوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ ”عامرش“ اور عارش، فضول نام ہیں، اس لیے کوئی دوسرا بامعنی نام تجویز کرلینا مناسب ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند