• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603150

    عنوان:

    عنزہ نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    انزہ /عنزہ (Inza)کامعنی کیا ہے؟ اور یہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 603150

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 531-419/D=07/1442

     ”اَلْعَنْزَةُ“ نیچے پھل لگا ہوا ڈنڈا۔ چھڑی جس سے بوڑھے ٹیک لگاتے ہیں۔ نام رکھنا غلط تو نہیں ہے، زیادہ بہتر ہے کہ ازواج مطہرات صحابیات اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں۔ خدیجہ ، ام حبیبہ، ماریة، کلثوم، رابعہ، سلمیٰ، رقیہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند