• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603149

    عنوان:

    بچے كا جبرئیل نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    زید کی بیوی کو دو سال بعد حمل ہوا ہے ، دعا کریں کہ اللہ عافیت سے سب کچھ ٹھیک کرے، آمین۔

    زید اور ان کی بیوی نے سوچا ہے کہ لڑکا ہوا تو اس کا نام جبرئیل جو کے فرشتے کا نام رکھیں گے، کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟ اور اگر لڑکی دی اللہ تو اس کے لیے کوئی نام بتادیجئے، جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 603149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 504-440/M=06/1442

     بعض روایت میں فرشتے کے نام پر نام رکھنے کی ممانعت وارد ہے، امام مالک رحمہ اللہ سے جبرئیل نام رکھنے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بھی ناپسند فرمایا اس لیے بہتر یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے نام پر یا صحابہ کرام کے نام پر نام رکھ لیں۔ حدیث میں ہے کہ اللہ کے نزدیک عبد اللہ ، عبد الرحمن نام سب سے پسندیدہ ہے، لڑکی کے لیے چند نام یہ ہیں: صفیہ، حفصہ، عائشہ، خنساء، زینب، رقیہ، سمیہ، وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند