• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 603095

    عنوان:

    كیا الفرقان نام درست ہے؟

    سوال:

    حضرت میرا ایک دوست ہے جس کا نام الفرقان ہے ۔ میں نے اسے کہا تھا کہ الفرقان تو قرآن کا نام ہے ، اور یہ نام قرآن کے ساتھ خاص ہو گا۔ برائے مہربانی بتائیں کہ کیا الفرقان نام رکھنا صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 603095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 533-439/D=07/1442

     فرقان، انسانوں کا نام بھی ہوتا ہے پس بہتر تھا کہ محمد فرقان یا فرقان احمد نام رکھا جاتا۔ اب بھی ”ال“ حذف کرکے فرقان کردیں کوئی حرج نہیں۔

    لیکن الفرقان کو بھی دوست کے نام کے لئے غلط نہیں کہیں گے، نامناسب کہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند