• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 602979

    عنوان: محمد براق یا براق محمد نام رکھ سکتے ہیں؟ 

    سوال:

    میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کیا بچے کا نام محمد براق یا براق محمد رکھ سکتے ہیں؟ برا ئے مہربانی رہنمائی فرمائیں- جزاک اللہ

    جواب نمبر: 602979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 601-483/B=07/1442

     براق اس سواری کو کہتے ہیں جس پر سوار ہوکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شب معراج میں مکہ مکرمہ سے بیت المقدس ، پھر وہاں سے آسمان تک حضرت جبرئیل کے ساتھ تشریف لے گئے تھے۔ اور براق اس تعزیہ کو بھی کہتے ہیں جس کا دھڑ گھوڑے کا اور چہرہ آدمی جیسا ہو۔ لہٰذا اس لفظ کے ساتھ کسی بچہ کا نام رکھنا موزوں نہیں۔ بہت سے عمدہ اسلامی نام ہیں ان میں سے کوئی اچھا نام رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند