• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 602951

    عنوان: ایشل کا مطلب کیا ہے ؟ 

    سوال:

    ایک بیٹی کا نام ایشل ہے کیا یہ درست نام ہے اور اس کا مطلب بتا دیں ۔ شکریہ

    جواب نمبر: 602951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:545-502/L=7/1442

     ایشل بے معنی لفظ معلوم ہوتا ہے، یہ نام مناسب نہیں، بہتر ہے کہ اس کی جگہ فاطمہ، عائشہ، رقیہ، زینب، مریم، صالحہ، خدیجہ، حفصہ، حبیبہ، خنساء وغیرہ ناموں میں سے کوئی نام تجویز کردیا جائے۔ وفي الفتاوی التسمیة باسم لم یذکرہ اللہ تعالی فی عبادہ ولا ذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ولا استعملہ المسلمون تکلموا فیہ والأولی أن لا یفعل کذا في المحیط․ (الفتاوی الہندیة: ۵/۳۶۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند