• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 602741

    عنوان:

    میرال نام رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    میرال نام کا مطلب کیا ہے ، برائے مہربانی بتا دیں، میں نے اپنی بیٹی کا نام میرال رکھا ہے مگر معنی کو لیکر پریشان ہوں، جب بھی گوگل کو تو الگ الگ معنی ملتے ہیں جس کو دیکھو اپنی طرف سے ناموں کے مطلب ڈالے ہوتے ہیں۔

    جواب نمبر: 602741

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:531-379/sn=6/1442

     ”میرال“ یہ لفظ عربی اردو لغتوں میں نہیں ملتا؛ اس لئے اس کا معنی بتانا ہمارے لئے مشکل ہے ۔ اگر ہوسکے تو اس نام کو تبدیل کرکے حضرات صحابیات یا امت کی برگزیدہ خواتین کے ناموں پر نام تجویز کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔چند نام ذیل میں ذکرکئے جاتے ہیں : حَمنہ،جویریہ،صفیہ، فاطمہ، عائشہ، سودہ، شفا ، زِنّیرہ، عاتکہ ، اسما، رابعہ ، امة اللہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند