• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 602739

    عنوان: کوئی نیا اسلامی نام رکھنا چاہتے ہیں

    سوال:

    سوال : اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرا بھتیجا ہوا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ کوئی نیا اسلامی نام رکھیں تو جاننا چاہتا ہوں کہ ذیل ناموں میں سے کون سا نام ہر اعتبار سے مناسب ہے ؟ ہمارے معاشرے میں یہ عام سی بات ہے کہ دو تلفظ والے نام میں سے ایک حصے کے نام سے پکارا جاتا ہے مثلاً شاہان حیدر کو یا شاہان یا حیدر سے پکارتے ہیں۔ نام کے انتخاب کے بعد نام کو صحیح تلفظ سے پکارنے کے لیے اعراب بھی لگا لیں۔ محمد علشان محمد شاہان حیدر محمد زوہان۔ برائے مہربانی آپ حضرات سے بھی نئے اسلامی نام بتانے کی التجا کی جاتی ہے ۔ جزاک اللہُ

    جواب نمبر: 602739

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 570-465/B=07/1442

     جو نام آپ نے لکھے ہیں وہ کچھ اچھے نہیں ہیں۔ ہم ذیل میں چند نام لکھ رہے ہیں اس میں جو پسند آئے اسے رکھ دیں۔

    فرحان، فوزان، حسان، عفان، ریحان، عدنان، سعدان، حبان، مسعود، مسرور، شارق، شاہین، احسن، اجمل، انور، ازہر، اسعد، امجد، اَجود، انس، انیس، اُسامہ۔ یہ کل بائیس نام لکھے ہیں ان میں کسی ایک کا انتخاب کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند