متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 602705
دینی لحاظ سے ’’علیشبہ‘‘ یا ’’ثِمرہ‘‘ نام كیسا ہے؟
میری دو بیٹی اور ایک بیٹا ہے -بڑی بیٹی کا نام(Alishba)علیشبہ زینب (عمردس سال) چھوٹی بیٹی کا نام (simra)ثمرہ زینب( عمر 3 سال) اور بیٹے کا نام محمد عاقب (عمر آٹھ سال) ہے دینی لحاظ سے کیا یہ نام صحیح / درست ہے ? اگر درست نہیں ہیں- تو ان ناموں کو سرکاری دستاویز میں شامل ہونے کی وجہ سے بدلہ نہیں جا سکتا تو میں کیا کروں ؟
جواب نمبر: 602705
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:482-330/sd=6/1442
علیشبہ لفظ لغت کی کتابوں میں نہیں ملا اور ثِمرہ ثاء کے زیر کے ساتھ؛ یہ بھی لغت میں نہیں ملا؛ البتہ ثَمرہ ثاء کے زبر کے ساتھ اس کے معنی پھل کے ہیں اور عاقب کے معنی ہیں نائب اور جانشین، یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ سرکاری دستاویز میں بھی کوشش کرنے سے نام تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند