• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 601627

    عنوان:

    ثوبان نام رکھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    ثوبان نام رکھنا کیسا ہے؟ بعض لوگوں کا خیال ہے اس نام کے بچے کمزور اور بیمار رہتے ہیں اس لیے یہ نام نہیں رکھنا چاہیئے، براہ مہربانی رہنمائی کردیں۔

    جواب نمبر: 601627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 308-265/M=05/1442

     بعض لوگوں کا مذکورہ خیال غلط ہے، ثوبان نام رکھ سکتے ہیں اس کے معنی میں بُری حالت سے اچھی حالت کی طرف عود (واپسی) کا مفہوم پایا جاتا ہے جیسے مریض کا صحت یاب ہونا، عقل و ہوش کا واپس آنا، اللہ کی طرف رجوع ہونا وغیرہ (دیکھئے القاموس الوحید) اس لیے ثوبان نام رکھنا درست ہے۔

    ---------------------------------

    جواب درست ہے، مزید یہ عرض ہے کہ ”ثوبان“ متعدد صحابہٴ کرام کا بھی نام رہا ہے (اسد الغابة)۔ (س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند