• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 601574

    عنوان:

    دانیال اور زکریا نام کے عربی معنی ؟

    سوال:

    دانیال اور زکریا نام کے عربی معنی کیا ہے ؟ کیا دانیال اور زکریا نام کے آگے محمد اور آخر میں رحمٰن لکھنا صحیح ہے؟ مثلاً محمد دانیال رحمٰن اور محمد زکریا رحمٰن۔ اگر صحیح نہیں تو کیا صرف محمد یا رحمٰن لکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 601574

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 297-215/D=05/1442

     ”دانیال“ اور ”زکریا“ دونوں نبیوں کے نام ہیں۔ انبیاء کے نام میں فضیلت و برکت کے لئے ان حضرات کا نام ہونا ہی کافی ہے لغوی معنی کی کوئی اہمیت نہیں۔ ”محمد زکریا“ ، ”محمد دانیال“ نام رکھ سکتے ہیں۔ ”رحمن“ اس کے ساتھ لگانے کی ضرورت نہیں ہے، صرف ”محمد“ نام رکھ سکتے ہیں۔ اور ”رحمن“ کے ساتھ عبدیت پر مشتمل کوئی مضاف بھی لکھیں مثلا ”عبد الرحمن“ ، ”سعید الرحمن“ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند