• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 601409

    عنوان:

    بیٹے کا نام صرف مزمل یا مزمل بن وسیم رکھنے کا حکم

    سوال:

    کیا میں اپنے بچے کا نام صرف (مزمل) رکھ سکتا ہوں؟ یا مزمل بن وسیم؟

    جواب نمبر: 601409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:253-167/N=4/1442

     ”مزمل“: حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصفی نام مبارک ہے،قرآن کریم میں اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مبارک وصفی نام سے مخاطب فرمایا ہے، چناں چہ ارشاد خداوندی ہے: ﴿ یٰا أیھا المزمل﴾ (سورة المزمل، رقم الآیة: ۱)؛

    لہٰذا آپ اپنے بیٹے کا نام صرف ”مزمل“ یا ”مزمل بن وسیم“ رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند