• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 600429

    عنوان: کیا بچے کا نام ہادی رکھ سکتے ہیں؟ 

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا بچے کا نام ہادی رکھ سکتے ہیں؟ کیوں کہ یہ نام نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے بھی ہے؟

    جواب نمبر: 600429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 45-30/D=02/1442

     جی ہاں ”ہادی“ نام رکھ سکتے ہیں اور اگر چاہیں بلکہ بہتر ہے کہ ”عبدالہادی“ رکھ لیں کیونکہ ”ہادی‘ اللہ تعالی کے صفاتی ناموں میں سے ہے۔ اس کی جانب عبدیت کی نسبت کرنا زیادہ بہتر ہے، اس میں انکساری اور تواضع کی صفت پائی جاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند