• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 58919

    عنوان: میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا ’مصطفی‘ نام رکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟

    سوال: (۱) میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا ’مصطفی‘ نام رکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟اور (۲) ” حماد مصطفی “ نام رکھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ (۳) میرے گھر میں ایک حادثہ ہوا تھا جس میں ایک چھوٹا دو سال کا بچہ شہید ہوگیا تھا ، اب میری بیوی امید سے ہے ، آپ دعا کریں کہ اللہ مجھے صالح نرینہ اولاد دے کر ہمارے گھر کی کمی کو پورا کردے ۔ دعا کرنے اور رہنمائی کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

    جواب نمبر: 58919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 536-531/N=7/1436-U (۱، ۲) صرف ”مصطفی“ یا ”حماد مصطفی“ دونوں نام درست ہیں، رکھ سکتے ہیں، مستفاد: أو فہموا تخصیص النہي بزمانہ صلی اللہ علیہ وسلم، وہذا أقوی لأن بعض الصحابة سمی ابنہ محمدًا وکناہ أبا القاسم وہو طلحة بن عبید اللہ، وقد جزم الطبراني أن النبي صلی اللہ عیلہ وسلم ہو الذي کنّاہ․․․․ ، قال عیاض: وبہ قال جمہور السلف والخلف وفقہاء الأمصار (فتح الباري کتاب الأدب، باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم: سموا باسمي ولا تکنوا بکنیتي ۱۰: ۵۸۸)۔ (۳) اللہ تعالیٰ آپ کو نیک وصالح نرینہ اولاد عنایت فرمائیں، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند