• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 56668

    عنوان: کیا میں اپنے بیٹے کا نام ”سید محمد سبحان“ رکھ سکتاہوں، اس میں کوئی شرعی مسئلہ تو نہیں ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔

    سوال: کیا میں اپنے بیٹے کا نام ”سید محمد سبحان“ رکھ سکتاہوں، اس میں کوئی شرعی مسئلہ تو نہیں ہے؟ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 56668

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 25-51/H=2/1436-U اگر آپ نسباً سید ہیں تو اپنے بیٹے کا نام سید محمد سبحان رکھ سکتے ہیں ورنہ صرف محمد سبحان رکھیں، اور بہتر یہ ہے کہ ایسا نام رکھا جائے جس کے شروع میں عبد ہو اور دوسرا لفظ اللہ کے ناموں میں سے ہو جیسے عبد اللہ، عبد الرحمن وغیرہ۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أحب الأسماء إلی اللہ عبد اللہ وعبد الرحمن (أبوداوٴد شریف: ۲/۶۷۶، قدیمی) یا پیغمبروں اور صحابہ کے نام پر نام رکھا جائے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: سمّوا بأسماء الأنبیاء ولا تسموا بأسماء الملائکة (فیض القدیر شرح جامع الصغیر رقم: ۴۷۱۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند