• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 56258

    عنوان: کیا میرا نام صحیح ہے؟

    سوال: (۱) آپ اور آپ کے تمام متعلقین کے لیے ڈھیروں دعائیں اور آپ سے دعاوٴں کی درخواست ہے۔ (۲) میرا نام صہیب رومی ہے، نام کے ساتھ رومی اس لیے لگایا ہے کہ صحابی حصرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ کے نام پر نام ہوجائے، کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ میرے محترم استاذ فرماتے ہیں کہ میرا نام درست نہیں ہے کیونکہ میں روم کا رہنے والا نہیں ہوں اور ایسا نام رکھ کر جھوٹ بولا گیا ہے کیونکہ رومی کی نسبت میرے لیے جھوٹی ہے۔

    جواب نمبر: 56258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 12-98/N=2/1436-U (۱) اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو؛ بلکہ ہرمسلمان کو دین ودنیا کی ترقیات سے سرفراز فرمائیں۔ (۲) رومی: ملک روم کی طرف نسبت ہے، حضرت صہیب رضی اللہ عنہ ملک روم کے رہنے والے تھے۔ اس لیے انھیں”حضرت صہیب رومی“ کہا جاتا ہے، اور آپ چوں کہ ملک روم کے نہیں ہیں، نیز وہاں سے آپ کو کوئی اور نسبت بھی نہیں ہے؛ اس لیے آپ اپنا نام صرف صہیب رکھیں، اس کے ساتھ ”رومی“ نہ لگائیں؛ کیونکہ آپ کا اپنے نام کے ساتھ ”رومی“ لگانا لوگوں کے لیے غلط معنی کا موہم ہوسکتا ہے، اس لیے مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند