• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 55896

    عنوان: محمد احید نام کیسا ہے؟

    سوال: میں اپنے بیٹے کا نام محمد احید رکھنا چاہتا ہوں، یہ نام میں نے ایک مسجد میں لگے چارٹ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں پڑھا تھا، لیکن یہ قرآن کے شروع میں یا بعض اور جہگوں میں جو حضور کے نام لکھے جاتے ہیں وہاں نہیں ہوتا۔ برائے مہربانی اس کے معنی بتا کر رہنمائی فرمائیں

    جواب نمبر: 55896

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1599-522/L=12/1435-U احید اسم تفضیل کا صیغہ ہے، حید اس کا مادہ ہے اس کے معنی، مثل، نظیر، کے آتے ہیں فی نفسہ یہ نام رکھنا درست ہے، البتہ اگر اس نام کے بجائے آپ اخلد، اکرم، افضل، اشرف اعظم رکھ دیں تو یہ مناسب رہے گا، تلاش بسیار کے بعد بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے یہ نام نہیں مل پایا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند