• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 55119

    عنوان: نوفل نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: اللہ کے فضل سے بیٹا پیدا ہوا ہے،ہم اس کا نام ”نوفل“("NOFIL") رکھنا چاہتے ہیں، کیوں کہ یہ صحابی ورقہ بن نوفل کا نام ہے، کیا یہ نام درست ہے؟اس کا معنی کیا ہے؟ مجھے اس کے دو معنی ملے ہیں ، سمندر اور خوبصورت شخص۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 55119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1571-1303/B=10/1435-U ”نوفَل“ نام رکھنا درست ہے، اس کے جہاں اور بہت سے معنی آتے ہیں، فیاض اور سخی کے معنی بھی آتے ہیں، لہٰذا یہ اچھا نام ہے، رکھ سکتے ہیں۔ یہ لفظ فاء کے زبر کے ساتھ نوفَل ہے نوفِل نہیں۔ دوسری بات یہ کہ آپ نے ورقہ بن نوفل کو صحابی لکھا ہے، غالباً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی ملاقات اور آپ صلی اللہ پر ایمان لانا ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند