• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 53580

    عنوان: کیا یوسف علیہ السلام کی بیٹی کا نام منساء(minsa) تھا؟ کیا لڑکی کا نام منساء رکھنا صحیح ہے؟ منساء کا مطلب کیا ہوتاہے؟

    سوال: کیا یوسف علیہ السلام کی بیٹی کا نام منساء(minsa) تھا؟ کیا لڑکی کا نام منساء رکھنا صحیح ہے؟ منساء کا مطلب کیا ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 53580

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1044-1032/N=9/1435-U (۱) معلوم نہیں، اور تلاش کرنے پر بھی نہیں ملا۔ (۲) مِنْساء نام رکھ سکتے ہیں، جائز ہے البتہ معنی کے اعتبار سے بہتر نہیں۔ (۳) لغت کے اعتبار سے یہ اسم آلہ کاوزن ہے، اس کے معنی ”لاٹھی“ کے ہوسکتے ہیں، جیسے ”مِنٴسأةٌ“ کے معنی لاٹھی کے آتے ہیں۔ (تاج العروس ۱: ۴۵۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند