• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 52845

    عنوان: شریم نام ركھنا

    سوال: میں نے سوچا تھا کہ اگر اللہ مجھے بیٹا دیں گے تو میں اسکا نام شریم رکھوں گا۔شریم نام میں نے شیخ سعود الشریم کے نام سے ہی شریم پسند کیا تھا۔بیٹا پیدا ہونے سے پہلے ایک عالم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا بیٹے کا نام محمد رکھنا۔اللہ نے مجھے بیٹا دیا۔میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد شریم رکھا۔اب اسے کوئی محمد کہتا ہے اور کوئی شریم۔ آپ سے پوچھنا ہے کیا شریم نام اسلامی ہے اور کیا میں بیٹے کا نام محمد شریم ٹھیک ہے یا بس محمد ہی رکھوں۔ہو سکے تو شریم کے معنی بھی بتا دیں۔

    جواب نمبر: 52845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1057-841/B=7/1435-U شُریم پہاڑ یا دیوار میں شگاف یا سوراخ کو کہتے ہیں، یا سمندر کی خلیج کو کہتے ہیں، اور محمد جس کو سراہا گیا ہو اور اس کی تعریف کی گئی ہو، پہلے لفظ کے ساتھ نام رکھنے میں کوئی خاص معنویت نہیں پائی جاتی، البتہ دوسرا لفظ محمد بامعنی لفظ ہے اور بہت عمدہ نام ہے صرف محمد بھی نام رکھیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند