• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 50215

    عنوان: حضرت میں نے اپنی لڑکی کا نام ”نوحہ فاطمہ“ رکھا ہے۔ وہ ۱۸/ دن کی ہے۔ کیا یہ اچھا نام ہے؟ نیز مجھ کو اس کا معنی بھی بتائیں؟

    سوال: حضرت میں نے اپنی لڑکی کا نام ”نوحہ فاطمہ“ رکھا ہے۔ وہ ۱۸/ دن کی ہے۔ کیا یہ اچھا نام ہے؟ نیز مجھ کو اس کا معنی بھی بتائیں؟

    جواب نمبر: 50215

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 350-286/B=3/1435-U ”نوحہ“ کسی کے مرنے پر پکار کر رونے کا نام ہے، نوحہ کرنا شریعت اسلام میں حرام ہے اور بہت بری چیز ہے، اس لفظ کے ساتھ کسی بچی کا نام بھی برا ہے، اس لفظ کو ہٹاکر صرف فاطمہ نام رکھیں، یہ بہت عمدہ نام ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی محبوب صاحبزادی کا نام رکھا تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند