متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 50008
جواب نمبر: 50008
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 197-160/L=3/1435-U ”زوبیہ“ کے معنی نہیں مل سکے؛ البتہ ایک کتاب میں اس کو عبرانی زبان کا لفظ بتایا گیا ہے اور اس کے معنی ”اللہ کی عطا“ کے کیے ہیں،اگر یہ معنی صحیح ہو تو یہ نام رکھا جاسکتا ہے، مگر اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، اس لیے بہتر ہے کہ اس کی جگہ سعدیہ،عفیفہ وغیرہ نام رکھ دیا جائے،اس کے علاوہ توحید، تسبیحہ، عالیہ، اور کبیر نام رکھ سکتے ہیں، اور اگر بچے سادات خاندان سے تعلق رکھتے ہیں توان ناموں میں سے پہلے سید لگانا بھی درست ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند