• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 49979

    عنوان: مائرہ اور روفا نام كیسے ہیں؟

    سوال: کیا مائرہ(Maaera)، اور رفا(Refa) نام بچیوں کا رکھ سکتے ہیں؟ اگر ہاں، تو براہ کرم اس کے معنی بتائیں (اور کیا یہ نام قرآن میں ہے)؟

    جواب نمبر: 49979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 198-158/L=3/1435-U ”مائرہ“ اور ”رفا“ عمدہ نام نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا تذکرہ قرآن شریف میں ہے، نام عمدہ رکھنے کی احادیث میں تاکید آئی ہے، اس لیے آپ ماریہ، عافیہ، عائشہ، عفیفہ، حفصہ، زینب،کلثوم، فاطمہ، رقیہ، جویریہ، سلمی، میمونہ، صفیہ، خدیجہ، خنسا وغیرہ ناموں میں سے کوئی نام بچیوں کے لیے تجویز کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند