• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 49038

    عنوان: میں نے اپنے بیٹے کا نام ” ایان احمد “ (Ayan Ahmed)رکھا ہے ، اس کے معنی کیا ہے اور کیا یہ اسلامی نام ہے؟

    سوال: میں نے اپنے بیٹے کا نام ” ایان احمد “ (Ayan Ahmed)رکھا ہے ، اس کے معنی کیا ہے اور کیا یہ اسلامی نام ہے؟

    جواب نمبر: 49038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1429-1429/M=12/1434-U نام کا پہلاے جز ”ایان“ وقت اور زمانہ کے معنی میں آتا ہے، نام کے لیے اس سے بہتر لفظ کا انتخاب موزوں معلوم ہوتا ہے، دوسرا جز ”احمد“ قابل تعریف کے معنی میں بہت عمدہ نام ہے، بیٹے کا نام صرف احمد رکھ لیں یہ بھی کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند