• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 48666

    عنوان: محمد كا شورٹ كٹ ایم ڈی لكھنا كیسا ہے؟

    سوال: کوئی شخص اپنے نام کے ساتھ محمد کی جگہ صرف شارٹ کٹ کے لیے” م د“ تو لگانا کیسا ہے؟ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 48666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1324-109/D=12/1434-U بلا ضرورت اپنے نام کے شروع میں ”محمد“ کے لفظ کومُخَفَّف کرکے ”ایم ڈی“ لکھنا بہتر نہیں ہے، اگرچہ آج کل کے عرف میں ”ایم ڈی“ سے ”محمد“ ہی مراد لیا جاتا ہے اور نام کے شروع میں محمد سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مراد نہیں ہوتی ہے لیکن بہرحال تخفیف کی صورت میں بے ادبی کا شائبہ ضرور پایا جاتا ہے،اِس لیے آپ اپنے نام کے شروع میں مکمل ”محمد“ ہی لکھا کریں، بلاضرورت ناموں میں تخفیف کرنا اچھا نہیں؛ بلکہ بسا اوقات تخفیف کی وجہ سے معنی بھی بدل جاتے ہیں۔ حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”افسوس ہے کہ کچھ لوگ تو وہ ہیں جنھوں نے اسلامی نام ہی رکھنا چھوڑدیا اُن کی صورت وسیرت سے تو پہلے بھی مسلمان سمجھنا ان کا مشکل تھا، نام سے پتہ چل جاتا تھا،اب نئے نام انگریزی طرز پر رکھے جارہے ہیں“۔ (معارف القرآن: ۴/۱۳۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند