• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 48590

    عنوان: شرجیل یا شرحبیل نام

    سوال: میں نے اپنے بھتیجے کا نام ” شرجیل “ رکھا ہے ، جب کہ کئی لوگ اس بارے میں کہہ رہے ہیں کہ یہ نام کسی صحابی کا نہیں ہے بلکہ کاتب کی غلطی کی وجہ سے شرجیل آیا ہے ورنہ اصل میں یہ شربیل بن حسنہ ہے ، میں نے نیٹ پہ چیک کیا تو ایک جگہ ذکر آیا ہے کہ شرجیل بھی ہے ، لنکی انٹرنیٹ پہ اعتبار نہیں کیا جاسکتا، اگر آپ کی طرف سے جواب آئے تو دل کو تسلی ہو جائے گی ۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس نام سے کوئی صحابی تھا ؟ اللہ آپ کو جزائے خیر دے، آمین۔

    جواب نمبر: 48590

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1381-1056/D=12/1434-U ’شرجیل‘ نام کے کسی صحابی کا ذکر کتابوں میں نہیں ملتا، لوگوں نے صحیح کہا کہ اصل ’شرحبیل‘ ہے کاتب کی غلطی کی وجہ سے بعض جگہ ”شرجیل“ لکھ گیا، اسمائے رجال کے مشہور عالم علامہ ذہبی کی کتاب ”المقتنی فی سرد الکنی“ کے حاشیے میں اس کی تصریح کی گئی ہے (۱/۳۰۳، حرف الشین)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند