• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 48237

    عنوان: میں نے اپنی بیٹی کا نام ”زہرا “رکھا ہے اس کے معنی بتادیں اور کیا یہ نام ٹھیک ہے؟ ”وریشہ “کے معنی بتائیں۔” تحمینہ“ نام رکھنا کیسا ہے؟ اوراس کے معنی بتائیں۔

    سوال: میں نے اپنی بیٹی کا نام ”زہرا “رکھا ہے اس کے معنی بتادیں اور کیا یہ نام ٹھیک ہے؟ ”وریشہ “کے معنی بتائیں۔” تحمینہ“ نام رکھنا کیسا ہے؟ اوراس کے معنی بتائیں۔

    جواب نمبر: 48237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1419-1086/B=11/1434-U ”زہراء“ کے معنی روشن، چمکیلا کے آتے ہیں یہ نام ٹھیک ہے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب ہے، اور ”وَرِشَة“ کے معنی چست اور پھرتیلا کے آتے ہیں، یہ نام بھی رکھ سکتے ہیں اور ”تَحْمِینَہ“ کا لفظ ہمیں کسی لغت میں نہیں ملا، نہ ہی اس کے معنی معلوم ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند