• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 47444

    عنوان: میری بیوی کا نام ترنم ہے ، میں نے اس کا نام بدل دیا ہے کیوں کہ ترنم کا کوئی معنی نہیں ہے۔ براہ کرم، صحابیات کے نام بتائیں۔

    سوال: میری بیوی کا نام ترنم ہے ، میں نے اس کا نام بدل دیا ہے کیوں کہ ترنم کا کوئی معنی نہیں ہے۔ براہ کرم، صحابیات کے نام بتائیں۔

    جواب نمبر: 47444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1322-996/B=11/1434-U میمونہ، زینب، عائشہ، حفصہ، سَورَہ، ام حبیبہ، ام اَیمن، صفِیَّہ، ام سُلَیم، اسماء، خدیجہ، رُقیہ، ام کُلثوم، جُوَیریہ، فاطمہ، ان میں سے کوئی نام پسند آجائے تو رکھ دیں، یہ سب صحابیات کے نام ہیں۔ ================== جواب صحیح ہے، اور تَرَنُّم نام بھی صحیح ہے، اور اس کے معنی ہیں: خوش آوازی کے ساتھ کچھ پڑھنا اور حدیث میں بھی یہ لفظ آیا ہے کذا في تاج العروس (۳۲: ۲۹)(ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند