• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 46456

    عنوان: اروا نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں نے اپنے سات سال کی بچی کا نام ” اروا“ رکھا ہے اور چار سال کے لڑکے کا نام ” افراز“ رکھا ہے۔ ایک عالم صاحب نے یہ نام بدلنے کے لیے کہا ہے اور میرا دل نہیں چاہتاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ نام غلط ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 46456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1162-1073/N=10/1434 ارویٰ: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی کا نام ہے اور بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایمان لے آئی تھیں لہٰذا یہ صحابیہ کا نام ہوا، اور افراز کے معنی آتے ہیں: بلند کرنے والا، اونچا کرنے والا (فیروز اللغات ص۱۰۳) پس یہ رافع کے ہم معنی ہوا، اور رافع یہ ایک مشہور صحابی رافع بن خدیج کا نام ہے جو غزوہٴ ا حد اور خندق میں شریک ہوئے ہیں، خلاصہ یہ کہ اروی اور اَفراز دونوں نام صحیح ہیں، انھیں بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند