• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 46384

    عنوان: دونام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا کسی شخص کے دونام رکھے جاسکتے ہیں؟جیسا کہ میرے والدین نے میری تاریخ پیدائش میں نام ” محمد مزمل “رکھا ہے اور گھر میں رشتہ دار وغیرہ میں ”محمد عمران“نام سے پکاراجاتاہے تو کیا اس طرح دو نام رکھے جاسکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 46384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 959-745/D=8/1434 حرج نہیں، دو نام بھی رکھے جاسکتے ہیں، بہت سے صحابہٴ کرام کے اصل نام کچھ تھے مگر وہ مشہور دوسرے نام سے ہوئے۔ البتہ سرکاری اور ضابطہ کے کاغذات میں ایک ہی نام لکھوائیں تاکہ اشتباہ یا پریشانی نہ پیش آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند