• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 45959

    عنوان: مندرجہ ذیل ناموں میں سے كون سا بہتر ہے۔

    سوال: لوائزه اوزا فاطمہ خنسا حفصہ اسكاہ ازفاہ حمنہ

    جواب نمبر: 45959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 997-958/N=8/1434 لُوَائزہ، اُوزا، اَسْکَاہ اور اَزْفَاہ کے معانی مجھے معلوم نہیں، اس لیے ان ناموں کے متعلق کچھ کہنا مشکل ہے، باقی دیگر نام اچھے ہیں، ان میں سے آپ جو چاہیں منتخب کرلیں، فاطمہ: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا نام ہے، حفصہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ مطہرہ کا نام ہے اور حَمْنہ: ایک صحابیہ کا نام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند