• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 43914

    عنوان: بچے کا نام ”محمد“ رکھنے کے کیا فضائل ہیں، صرف ”محمد“

    سوال: بچے کا نام ”محمد“ رکھنے کے کیا فضائل ہیں، صرف ”محمد“

    جواب نمبر: 43914

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 333-257/D=3/1434 ”محمد“ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبروں کے سرادار رسولوں کے امام خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا نام تجویز رفرمایا اس کی فضیلت کے لیے یہی کافی ہے، اور برکت کے لیے یہ نام جس بچہ کا اس نیت سے رکھ دیا جائیگا کہ وہ اسوہٴ نبوی پر چلے تو امید ہے کہ نیت کی برکت بھی ظاہر ہوگی اور بچہ اخلاق واعمال میں شریعت وسنت کا پابند ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند