• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 43419

    عنوان: مشام نام صحیح ہے ؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟ مامون اور معاد کے معنی بھی بتائیں

    سوال: مشام نام صحیح ہے ؟ اور اس کا مطلب کیا ہے؟ مامون اور معاد کے معنی بھی بتائیں

    جواب نمبر: 43419

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 158-141/N=2/1434 (۱) مَشَامّ (میم اول کے زبر اور میم ثانی کی تشدید کے سات): سونگھنے کی جگہیں،یہ لفظ مَشَمٌّ اسم ظرف کی جمع ہے، یہ نام رکھ سکتے ہیں، جائز ہے لیکن کوئی خاص بامعنی اور اچھا نام نہیں ہے۔ (۲) مامون کے معنی ہیں: (جملہ شرور وفتن سے) محفوظ۔ (۳) معاد (میم کے زبر اور دال مہملہ کے ساتھ): لَوٹنے کی جگہ یعنی: آخرت، (میم کے پیش کے ساتھ) جس کو لوٹایا جائے۔ اور (میم کے پیش اور ذال معجمہ کے ساتھ) جس کو (اللہ کی) پناہ وحفاظت میں دیدیا گیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند