• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 4292

    عنوان:

    ?زہرا ?اور? ذارا ?کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہ لڑکیوں کا نام رکھنا درست ہے؟ کیا یہ اسلامی نام ہیں؟

    سوال:

    ?زہرا ?اور? ذارا ?کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہ لڑکیوں کا نام رکھنا درست ہے؟ کیا یہ اسلامی نام ہیں؟

    جواب نمبر: 4292

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 472=472/ م

     

    ?زَہرا? کے معنی ہیں روشن، چمکیلا، حضرت فاطمہ -رضی اللہ عنہا- کا لقب ہے، زہرا اسلامی نام ہے اور لڑکی کا نام رکھنا درست ہے، ?ذارا? کا معنی لغت میں نہیں ملا، بظاہر مہمل لفظ ہے اور اگر لفظ ?ذرا? ہو تو اس کے معنی تھوڑا، کم، کے ہیں، بہردوصورت نام رکھنے کے لیے یہ درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند