• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 42806

    عنوان: اللہ تعالیٰ کو عبد اللہ، اور عبد الرحمن نام بہت پسند ہیں

    سوال: میرا نام سددمSADDAM ہے اور مجھے بہت سے لوگوں نے کہا کے تمہارا نام سہی نہیں ہے تم اپنا نام تبدیل کرلو.کیا سچ مے اس نام کی تفسیر اچھی نہیں ہے.اگر نہیں ہے تو مجھے بتائے آگے مجھے کیا کرنا چاہیے .برائے کرم اس مسلے کا حل بتائے .اللہ آپ حضرت کو جزاے خیرے عطا فرماے (آمین)

    جواب نمبر: 42806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 95-95/M=2/1434 صدّام کے معنی ہیں، بہت زیادہ دفع کرنے والا، ہٹانے والا۔ نام غلط نہیں ہے، یہی نام برقرار رکھ سکتے ہیں اور اگر بدل کر دوسرا اس سے بہتر نام رکھنا چاہیں تو ایسا بھی کرسکتے ہیں، اللہ تعالیٰ کو عبد اللہ، اور عبد الرحمن نام بہت پسند ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند