متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 42756
جواب نمبر: 42756
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 62-62/M=2/1434 ”ایان“ ”الف“ پر زبر اور ”یا“ کی تشدید کے ساتھ عربی کا لفظ ہے جو شرط اور ظرف وغیرہ کے لیے آتا ہے، جس میں ”جب“ اور ”کب“ وغیرہ کے معنی آتے ہیں۔ (کما فی المعجم الوسیط: ۳۵، ومصباح اللغات: ۴۶)اور اگر یہ لفظ ”عیان“ ”عین“ کے ساتھ ہے تو اس کا معنی ”شخص،آدمی، ہل کا پھل“ ہے۔ (کما فی مصباح اللغات: ۵۸۹) اور اگر شروع میں ”عین“ ہی ہے لیکن آخر میں ”نون غنہ“ ہو تو ”ظاہر اور علانیہ“ وغیرہ کے معنی میں ہے۔ (کما فی فیروز اللغات: ۹۰۷)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند