• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 42493

    عنوان: آدمی کو قیامت میں ماں کے نام سے یا باب کے نام سے پکارا جا ئے گا؟

    سوال: آدمی کو قیامت میں ماں کے نام سے یا باب کے نام سے پکارا جا ئے گا؟

    جواب نمبر: 42493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 151-107/L=2/1434 قیامت کے دن آدمی کو اس کے باپ کے نام سے پکارا جائے گا، حدیث میں ہے: ”إنکم تدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فحسنوا أسمائکم“ نوٹ: بعض حدیثوں میں قیامت کے دن ماں کے نام سے پکارے جانے کا تذکرہ ہے، لیکن وہ انتہائی درجہ ضعیف ہیں بلکہ اس کے بعض روات واضع اور منکر الحدیث ہیں۔ (الیواقیت الغالیة: ۱/۲۱۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند