• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 41589

    عنوان: نام كے بارے میں

    سوال: میرا نام عبدل ناصر ہے اور کئی عالموں کی طرف سے اس پر سوال اٹھایا گیا ہے ، آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا مجھے یہ نام بدلنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 41589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1584-1078/H=11/1433 معلوم نہیں کن وجوہات کی بنیاد پر یہ سوال اٹھایا گیا، وہ وجوہات ان سے لکھواکر منسلک کرتے۔ (۲) ہم تو بدلنے کی ضرورت نہیں سمجھتے ، باقی آپ کسی مصلحت سے بدلنا چاہیں تو اس میں کچھ مانع نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند