• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 40050

    عنوان: نام کے متعلق جانکاری

    سوال: میرے والدین نے میرے بچے کا نام اقرا جبیں رکھا ہے، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ یہ نام صحیح ہے؟ اور اسکے معنی کیا ہے؟ میں نے ایک مفتی صاب سے اسکے متعلق پوچھا تو انہونے کہاں کے یہ نام صحیح نہیں ہے ، اور اسکے معنی یہ بتائے کہ اقرا کے معنی پڑھنے کے ہے اور جبیں کے معنی پیشانی یعنی کے ماتھے کے ہیں، تو میں یہ جانا چاہتا ہوں کہ کونسا نام رکھا جائے ؟ کوئی اسلامی نام بتائیں جو اپنے بیٹے کا رکھ سکوں؟ اور ایک سوال یہ ہے کہ میری اہلیہ کا نام ہے اسرین سلطانہ اور اسکے معنی کیا ہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟یہ نام رکھ سکتے ہیں یا اسے بدلنے کی ضرورت ہے؟

    جواب نمبر: 40050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1130-1130/M=8/1433 ”اقرا“ کوئی عَلم اور نام نہیں ہے، مفتی صاحب نے صحیح بتایا، آپ ان ناموں میں سے کوئی ایک نام اپنے بچے کے لیے منتخب کرسکتے ہیں: صفوان، سلمان، حسّان، سعید، رشید، عبد اللہ، عبد الرحمن، عبدالرحیم، حذیفہ، عُمیر، معاذ، شعیب، حسین۔ آپ کی اہلیہ کا جو نام ہے اس کا پہلاجز ”اسرین“ مجھے نہیں مل سکا، بظاہر مہمل معلوم ہوتا ہے، آپ اسے بدل کر ”یاسمین“ کرلیں تو بہتر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند