• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 39101

    عنوان: میری بیٹی کا نام

    سوال: میری بیٹی کا نام میں نے رباح منال رکھا ہے کیا یہ نام صحیح ہے یا نام کو بدلنا پڑے گا؟ اور مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ ان کا مطلب سود اور انٹرسٹ ہے کیا یہ نام صحیح ہے؟یا اس نام کو بدلنا پڑے گا ؟ میں مجھے اس کا جواب چاہیے کہ اس سے میری بیٹی پر کوئی اثر تو نہیں پڑے گا ؟

    جواب نمبر: 39101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1257-1031/B=7/1433 ”رباح منال“ کے معنی آتے ہیں ”حاصل شدہ نفع“ یہ معنی صحیح ہے، نام بھی صحیح ہے۔ بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند