• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 3895

    عنوان:

    میری بیٹی چار سال کی ہے، میں نے اس کا نام سحرین فاطمہ رکھاہے، لیکن لوگ کہتے ہیں کہ سحرین کا مطلب جادو ہے۔ براہ کرم، اس کا معنی بتائیں اور مشورہ دیں کہ یہ نام رکھوں یا نہیں؟

    سوال:

    میری بیٹی چار سال کی ہے، میں نے اس کا نام سحرین فاطمہ رکھاہے، لیکن لوگ کہتے ہیں کہ سحرین کا مطلب جادو ہے۔ براہ کرم، اس کا معنی بتائیں اور مشورہ دیں کہ یہ نام رکھوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 3895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 76/ م= 76/ م

    سحرین کے معنی جادو کے بھی ہیں اور صبح کے وقت کو بھی کہتے ہیں، دوسرے معنی کے اعتبار سے سحرین فاطمہ نام رکھنے میں مضائقہ نہیں۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ لفظ سحرین کو ختم کردیں اور صرف فاطمہ نام باقی رکھیں تاکہ پہلے معنی کا شبہ نہ رہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند