• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 38825

    عنوان: بچے کا نام رکھنے کا حق کس کا ہے؟

    سوال: بچے کا نام رکھنے کا حق کس کا ہے؟ اور اگر ما ں باپ اسلامی نام رکھیں اور گھر میں کوئی ناراضگی بن جائے کہ ہمیں تو خود نام رکھنا تھا۔ (دادا< دادی) تو ان کی بات کہاں تک جائز ہے؟ ور اپنے بچوں کے نام انہوں نے خود رکھے تھے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 38825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1041-865/B=6/1433 ایسی چھوٹی بات پر ناراضگی کمینہ پن کی بات ہے دادا دادی کا تجویز کردہ نام اور ماں باپ کا تجویز کردہ نام مشورہ کرکے رکھا جائے۔ کسی عالم کو بھی مشورہ میں شریک کرلیا جائے جو نام زیادہ پسندیدہ ہو گھر والے اتفاق کے ساتھ وہی نام رکھ دیں۔ کوئی یہ نہ سوچے کہ میرا تجویز کردہ نام کیوں نہیں رکھا گیا۔ یہ تکبر کی بات ہے، اسے اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند