• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 37981

    عنوان: اگر نام تبدیل كردیا جائے تو محشر میں كس نام سے پكارا جائے گا؟

    سوال: میری والدہ شیعہ سے دیوبندی ہوئیں۔ جب شیعہ تھیں تو انکے شناختی کارڈ پر جو نام تھا اس نام سے دنیا جانتی ہے، لیکن دیوبندی کے بعد جو نام رکھا تھا وہ نام والدہ مانتی ہیں۔اب یہ مسئلہ یہ ہے کہ وو روز محشر کس نام سے پکاری جائیں گی ؟اور ہم انکی زندگی کے بعد انکو کس نام سے یاد رکھیں؟

    جواب نمبر: 37981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 703-588/B=5/1433 حالتِ کفر وارتداد سے تائب ہوکر اسلام لے آئیں، یعنی مسلمان ہوگئیں، تو اسلام لانے کے بعد جو نام رکھا گیا، اب اسی نام کا اعتبار ہوگا، آپ بھی اسی نام سے یاد رکھیں۔ روز محشر اسی نام سے پکاری جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند